پاکستان متفرق خبریں

نیب چیئرمین کو ہٹانے کی درخواستیں، سپریم جوڈیشل کونسل دائرہ اختیار کو دیکھے گی

جولائی 11, 2021 < 1 min

نیب چیئرمین کو ہٹانے کی درخواستیں، سپریم جوڈیشل کونسل دائرہ اختیار کو دیکھے گی

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے مس کنڈکٹ کو دیکھنے والے فورم سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس پیر کو ہو رہا ہے جس میں قومی احتساب بیورو نیب کے چیئرمین جاوید اقبال کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایات پر سماعت سے قبل کونسل کے دائرہ اختیار پر بحث ہوگی۔

کونسل نے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کو نوٹس جاری کر کے معاونت کے لیے طلب کیا ہے۔

نیب کے قانون میں لکھا ہے کہ چیئرمین کو صرف اسی طرح ہٹایا جا سکے گا جو طریقہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو عہدے سے برطرف کرنے کے لیے اختیار کیا جاتا ہے۔

پانچ رکنی اعلیٰ عدالتی فورم جائزہ لے گا کہ کیا نیب چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کا فورم سپریم جوڈیشل کونسل ہے؟

جوڈیشل کونسل اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا کہ کیا کونسل نیب چیئرمین کے خلاف درخواست سننے کی مجاز ہے؟

یاد رہے کہ ویڈیو سکینڈل سامنے آنے کے بعد ن لیگ کے وکلا نے سنہ 2019 میں کونسل میں نیب چیئرمین کے خلاف شکایات درج کرائی تھیں.

خیال رہے کہ موجودہ چہئرمین نیب کے عہدے کی مدت رواں برس اکتوبر میں ختم ہو رہی ہے.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے