شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ، بس میں چار مسافر ہلاک
شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے راولپنڈی سے گلگت جانے والی مسافر بس کے چار مسافر ہلاک جبکہ سات زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق بس پٹن کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آئی۔
پولیس نے تصدیق کی ہے کہ لوئر کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ سے حادثے میں4 مسافر ہلاک 7 زخمی ہوئے۔
زخمیوں اور لاشوں کو پٹن اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
حادثہ رات ڈیڑھ بجے پیش آیا جب گورنمنٹ ٹرانسپورٹ سروس نیٹکو کی بس پٹن میں آر ایم بی چوک کے علاقے سے گزر رہی تھی۔

