اہم خبریں پاکستان24 عالمی خبریں متفرق خبریں

افغان فوج اور طالبان کی لڑائی میں عالمی ایوارڈ یافتہ صحافی ہلاک

جولائی 16, 2021 < 1 min

افغان فوج اور طالبان کی لڑائی میں عالمی ایوارڈ یافتہ صحافی ہلاک

Reading Time: < 1 minute

افغانستان کے علاقے سپین بولدک میں فوج اور طالبان کی لڑائی میں خبر رساں ادارے روئٹرز سے وابستہ انڈین فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی ہلاک ہو گئے ہیں۔

دانش صدیقی کو ان کے فیچرز اور تصاویر پر پلٹزر ایوارڈ سمیت کئی اعزازات ملے تھے.

انڈیا میں افغان سفیر فرید ماموند زئی نے بتایا ہے کہ ’دانش صدیقی قندھار میں فرنٹ لائن پر رپورٹنگ کرتے ہوئے ہلاک ہو گئے ہیں۔‘

افغان نیوز چینل طلوع نیوز کے مطابق دانش صدیقی گزشتہ چند روز سے جنوبی افغانستان کے ضلع قندھار میں طالبان کی پیش قدمی اور افغان فورسز کی کارروائیوں کی منظرکشی کر رہے تھے۔

صحافی دانش صدیقی کا تعلق انڈیا کے شہر ممبئی سے تھا اور وہ گزشتہ کئی برس سے برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز سے وابستہ تھے۔

دانش صدیقی افغانستان کی سپیشل فورسز کے ساتھ سفر کر رہے تھے.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے