بزرگ سیاست دان ممتاز بھٹو انتقال کر گئے
بزرگ سیاست دان اور سابق گورنر سندھ ممتاز علی بھٹو کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر 87 برس تھی۔
وزیراعظم عمران خان سمیت کئی شخصیات نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے.
ممتاز بھٹو کے ترجمان کے مطابق سابق گورنر کا انتقال اتوار کی دوپہر ہوا. وہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔
ممتاز بھٹو سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھی اور کزن بھی تھے۔
وہ سندھ کے وزیراعلی بھی رہے.
ممتاز بھٹو کی نماز جنازہ اور تدفین آبائی علاقے میر پور بھٹو لاڑکانہ میں ہو گی۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ سردار ممتاز علی بھٹو کی رحلت کی اطلاع پا کر افسردہ ہوں۔ میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔

