نور مقدم کی رسم قل، شمعیں روشن، انصاف دو کے بینرز
Reading Time: 2 minutesاسلام آباد کے ایف سیون پارک میں نور قتل کیس کے ملزم ظاہر کے گھر سے چند قدم کے فاصلے پر پارک میں شمعیں روشن کی گئیں.
پارک میں نور کے دوست ایک دوسرے سے گلے مل کر پھوٹ پھوٹ کر رو رہے تھے۔
سینکڑوں شہری نور کی تصاویر اور مختلف نعروں کے پلے کارڈز لیے کھڑے رہے.
پریس کلب کے سامنے سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے مظاہرہ کیا.
درجنوں خواتین نے پلے کارڈز اٹھا کر سڑک پر مارچ بھی کیا.
مقتولہ نور مقدم کی رسم قل کے موقع پر ان کے گھر میں خواتین کی بڑی تعداد لواحقین کو پرسہ دینے آئی.
سوشل میڈیا پر نور مقدم کے قتل کیس کا جلد فیصلہ دینے کے لیے شہریوں نے مطالبہ کر رکھا ہے.
Array