پاکستان پاکستان24 متفرق خبریں

علی سدپارہ سمیت تین کوہ پیماؤں کی نعشیں کے ٹو پر مل گئیں

جولائی 26, 2021

علی سدپارہ سمیت تین کوہ پیماؤں کی نعشیں کے ٹو پر مل گئیں

گلگت بلتستان کے وزیر اطلاعات فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ کے ٹو پر لاپتہ کوہ پیماؤں کی نعشیں مل گئی ہیں.
کوہ پیماؤں کے کلب الپائن نے بھی علی سدپارہ اور ان کے دو غیرملکی ساتھیوں کی نعشیں ملنے کی تصدیق کی ہے.

الپائن کلب پاکستان کے سیکریٹری کرار حیدری نے کہا ہے کہ کے ٹو پر محمد علی سدپارہ سمیت لاپتہ تین کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئی ہیں۔
ان کے مطابق تینوں لاشیں دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے بوٹل نیک کے قریب سے ملی ہیں جن کو نیچے لانا مشکل کام ہے جس کے لیے فوج کے ہیلی کاپٹرز سے مدد لی جا رہی ہے.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے