اسلام آباد میں بادل پھٹنے سے سیلاب میں دو ہلاک، گاڑیاں بہہ گئیں
اسلام آباد میں کلاؤڈ برسٹ سے سیلاب نے کئی علاقوں کو متاثر کیا ہے اور سیکٹر ای الیون میں ماں بیٹا ہلاک ہو گئے جبکہ شہری املاک کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔
مختلف جگہوں پر کئی گاڑیاں سیلاب میں بہہ گئی ہیں۔
بادل مارگلہ کی پہاڑیوں پر پھٹے ہیں اور بدھ کی صبح ای الیون اور ڈی بارہ سیکٹرز میں کئی گھر پانی میں ڈوب گئے جبکہ سڑکوں پر گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔
ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے مطابق ای الیون میں بیسمنٹ میں پانی بھرنے سے ماں بیٹا ہلاک ہو گئے.

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے شہریوں سے دو گھنٹے تک متاثرہ علاقوں میں اپنی نقل و حرکت محدود کرنے کے لیے کہا۔
ادھر راولپنڈی کے نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے کے بعد فوج کو طلب کیا گیا۔

