پاکستان24

بس چلے تو نور مقدم کیس میں ملزم کو گولی مار دوں: وزیر داخلہ

جولائی 31, 2021

بس چلے تو نور مقدم کیس میں ملزم کو گولی مار دوں: وزیر داخلہ

پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بس چلے تو نور مقدم کیس میں ملزم کو گولی مار دوں.

سنیچر کو راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نور مقدم کیس میں ملزمان کو کسی قیمت پر نہیں چھوڑیں گے.

خیال رہے کہ 20 جولائی کو اسلام آباد میں قتل کی گئی سابق سفارتکار کی بیٹی نور مقدم کے کیس کا جلد فیصلہ دینے کے لیے سوشل میڈیا پر شہریوں نے مطالبہ کر رکھا ہے.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے