پاکستان متفرق خبریں

غیرت کے نام پر بھائیوں نے بہن کو ڈنڈے مار کر قتل کر دیا

اگست 6, 2021

غیرت کے نام پر بھائیوں نے بہن کو ڈنڈے مار کر قتل کر دیا

راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر خاتون کو ڈنڈے مار کر قتل کرنے اور لاش بھینسوں کے باڑے میں پھینکنے کی تفتیش میں پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کو بھائی بابر شاہ نے غیرت کے نام پر قتل کیا۔

پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والا ڈنڈا بھی برآمد کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ایف آئی آر مقتولہ کے بھائی ابرار شاہ کی مدعیت میں درج تھی۔
پولیس نے بتایا کہ وقوعہ کے حقائق چھپانے، شواہد مٹانے پر مدعی سمیت مقتولہ کے تیسرے بھائی صداقت کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی والدہ بھی حقائق چھپانے میں شامل تھیں، بیماری کے باعث فی الوقت مقتولہ کی ماں کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

پولیس نے قتل کے مقدمے میں حقائق چھپانے اور ثبوت مٹانے کی دفعات بھی شامل کر لی ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے