معروف پشتو گلوکار کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا
Reading Time: < 1 minuteمعروف پشتو گلوکار کفایت شاہ باچہ کو نامعلوم افراد کی صوابی میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کفایت شاہ باچہ جمعہ کی نماز کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ تاک میں بیٹھے ہوئے نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے کفایت شاہ باچہ موقع پر ہلاک ہو گئے۔
بتایا جا رہا ہے کہ پشتو کے معروف گلوکار کی زیدہ گاوں میں پرانی خاندانی دشمنی چلی آ رہی تھی۔
دونوں طرف سے کئی افراد اب تک مارے جا چکے ہیں۔
مقامی افراد کے مطابق کئی نوجوان لڑکے اس دشمنی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔
Array