کالعدم تنظیم لبیک کے 1000 کارکن جیلوں سے رہا
کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی مجلس شوریٰ کے مطابق تنظیم کے بڑی تعداد میں گرفتار کارکنوں کو رہا کر دیا گیا ہے .
جیل ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم کے ایک ہزار کارکن رہا کیے گئے ہیں.
کالعدم تیظیم کے وکلا کی ٹیمیں بھی حکومت سے مشاورت کر رہی ہیں۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ابھی تک صرف ان افراد کو رہا کیا گیا ہے جن پر مقدمات نہیں تھے یا انہیں محض 16 ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا تھا۔

