عالمی خبریں

کابل میں ہسپتال پر حملے میں 25 ہلاک، 50 زخمی

نومبر 2, 2021

کابل میں ہسپتال پر حملے میں 25 ہلاک، 50 زخمی

افغانستان میں طالبان حکام کا کہنا ہے کہ کابل میں ایک فوجی ہسپتال پر حملے میں 25 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے ہیں۔

حملے میں طالبان کی سپیشل فورسز بدری 313 کے سربراہ بھی مارے گئے.

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق منگل کو طالبان حکام اور ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ہسپتال کے احاطے کے داخلی دروازے کے قریب دو دھماکے ہوئے جس کے بعد ہسپتال کے اندر فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔

وزارت صحت کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ ’25 لاشوں اور تقریباً 50 زخمیوں کو کابل کے ہسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے