مصر میں شہری کا سر کاٹ کر گلیوں میں گشت کرنے والا ملزم گرفتار
مصر میں پولیس نے ایک شخص کو اسماعیلیہ کے شہر سویز کینال میں گرفتار کیا ہے ایک شہری کا سر کاٹ کر اسے اٹھائے گلیوں میں گھوم رہا تھا.
مصری ذرائع ابلاغ کے مطابق گرفتاری سے قبل ملزم کٹے ہوئے سر کو بالوں سے پکڑ کر مصروف سڑک پر چل رہا تھا۔
ویڈیو فوٹیج میں نظر آنے والے مشتبہ شخص نے مبینہ طور پر متاثرہ شخص کا سر قلم کیا اور دن کی روشنی میں کٹے ہوئے سر کو اٹھائے ہوئے گلی میں گھوم رہا تھا۔
علاقے کے خوفزدہ رہائشیوں کی طرف سے بنائی گئی ویڈیوز میں قاتل کو سڑک کے بیچوں بیچ ایک بڑے چاقو سے اپنے شکار پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ملزم اس سے قبل مقتول کے بھائی کی فرنیچر کی دکان پر کام کرتا تھا۔ قتل کے پیچھے محرکات ابھی تک واضح نہیں ہو سکے۔
مصری سکیورٹی حکام نے تصدیق کی ہے کہ مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اس کی دماغی بیماری کا ریکارڈ موجود ہے اور اسے پہلے نشے کی لت کی وجہ سے علاج کے لیے داخل کیا گیا تھا۔

