عالمی خبریں

انڈیا : ہسپتال میں آگ لگنے سے کورونا کے 10 مریض ہلاک

نومبر 6, 2021

انڈیا : ہسپتال میں آگ لگنے سے کورونا کے 10 مریض ہلاک

انڈیا کی ریاست مہاراشٹر کے ایک ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کے لیے مختص وارڈ میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک جبکہ دیگر مریض شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

انڈین ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے مریضوں کے مختص وارڈ میں 17 مریض موجود تھے۔

ڈاکٹر راجندر بھوسلے نے صحافیوں کو بتایا کہ بچ جانے والے مریضوں کو کورونا کے مریضوں کے لیے مختص دوسرے وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔

آگ کو چند گھنٹوں میں بجھا دیا گیا ہے تاہم اس کے بھڑکنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ حکام نے کہا ہے کہ واقعے کی انکوائری کی جائے گی۔
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما سنگرام جگتاپ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے متاثرین کے خاندانوں کے لیے معاوضے کا بھی مطالبہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’آج احمد نگر کے سول ہسپتال میں آگی لگی تھی۔ متعدد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ یقینی طور پر انکوائری ہوگی تاہم یہ انکوائری سرکاری کمیٹی سے ہو نہ کہ ضلعے کی سطح پر کمیٹی سے۔ ہمیں یہ ضرور معلوم کرنا چاہیے کہ آگ کیسے بھڑک اٹھی اور کون اس کا ذمہ دار ہے۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے