متفرق خبریں

انڈیا میں دیوالی کے اختتام پر گوبر میلے کا انعقاد

نومبر 8, 2021

انڈیا میں دیوالی کے اختتام پر گوبر میلے کا انعقاد

انڈیا کے ایک گاؤں میں بسنے والے لوگوں نے حسب روایت دیوالی کا اختتام ایک دوسرے پر گائے کا گوبر پھینک کر کیا۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق گماتا پورہ گاؤں میں منعقد ہونے والے اس گوبر میلے کا نام گورے ہابا ہے جس کا آغاز شام کو ہوتا ہے اور اس سے قبل سہ پہر کو گاؤں بھر سے ’اسلحہ و بارود‘ یعنی گوبر اکٹھا کیا جاتا ہے۔

گاؤں سے اکٹھا کیا گیا گوبر ایک ٹریکٹر ٹرالی کے ذریعے ایک مندر میں لایا جاتا ہے جہاں پنڈت پوجا پاٹ کرتے ہیں اور میلہ شروع ہو جاتا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے