انگلینڈ باہر، مچل اکیلے نیوزی لینڈ کو فائنل میں لے گئے
Reading Time: < 1 minuteٹی 20 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
میچ جیتنے کے لیے درکار 167 رنز کا ہدف سخت مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک اوور قبل حاصل کر لیا۔
ڈیرل مچل نے 48 گیندوں پر 73 رنز سکور کر کے ٹیم کو کامیابی دلائی۔
انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے جس میں معین علی کے 37 گیندوں پر 51 رنز شامل تھے۔
معین علی ناٹ آؤٹ رہے۔
ڈیوڈ ملان نے 30 گیندوں پر 40 رنز سکور کیے۔ جوس بٹلر نے 24 گیندوں پر 29 رنز بنائے۔
فائنل کھیلنے والی دوسری ٹیم کا فیصلہ جمعرات کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل کے نتیجے میں ہوگا۔
Array