پاکستان

اسلام آباد پولیس کا صحافیوں پر حملے کرنے والوں کی تلاش میں ناکامی کا اعتراف

نومبر 12, 2021

اسلام آباد پولیس کا صحافیوں پر حملے کرنے والوں کی تلاش میں ناکامی کا اعتراف

وفاقی دارالحکومت میں صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف از خود نوٹس کیس میں اسلام آباد کے سربراہ نے صحافیوں کے مقدمات کی تفتیشی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہے۔ حیران کُن طور پر اس میں مطیع اللہ جان کے اغوا کے مقدمے کا ذکر نہیں کیا گیا۔

رپورٹ میں عدالت کو بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں 16 مقدمات درج کرائے گئے جبکہ اس وقت چار صحافیوں پر حملوں اور ہراساں کرنے کے مقدمات کی تفتیش جاری ہے۔

ابصار عالم پر قاتلانہ حملے اور اسد طور پر تشدد کرنے والے ملزمان کو تلاش کرنے میں دارالحکومت کی پولیس تاحال ناکام ہے اور عدالت کو اس حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے جبکہ سینیئر صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کے مقدمے کا رپورٹ میں ذکر ہی نہیں کیا گیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے