کھیل

دبئی میں ٹاس جیتا تو میچ بھی جیت لیا

نومبر 15, 2021 < 1 min

دبئی میں ٹاس جیتا تو میچ بھی جیت لیا

Reading Time: < 1 minute

ٹی 20 ورلڈکپ کے حالیہ مقابلوں کے دوران دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے 13 میچوں میں سے 12 اُن ٹیموں نے جیتے جن کے کپتان ٹاس جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

کرکٹ ٹیموں کے کپتان ٹاس جیت کر مقابل ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دیتے اور دوسری باری میں مطلوبہ ہدف پورا کر لیتے۔

دبئی میں رات کے وقت اوس پڑنے کے باعث گیند اور پچ دونوں بلے بازوں کے سازگار اور بولرز کے لیے مشکل ہوتی گئی۔

ورلڈکپ جیتنے والے آسٹریلیا کے کپتان ارون فنچ نے کہا کہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ ٹاس جیتنے کا ان کی فتح میں عمل دخل ہے۔

آسٹریلیا کے کپتان نے سات میچوں میں سے چھ میں ٹاس جیتے اور کامیابی حاصل کی۔ انگلینڈ سے گروپ میچ میں آسٹریلیا کو شکست ہوئی تھی اور اس میچ میں فنچ ٹاس ہار گئے تھے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے