عالمی خبریں

کسانوں کا احتجاج رنگ لے آیا، مودی سرکار نے گھٹنے ٹیک دیے

نومبر 19, 2021

کسانوں کا احتجاج رنگ لے آیا، مودی سرکار نے گھٹنے ٹیک دیے

انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے ان تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے جن کی وجہ سے تقریباً ایک سال سے کسان ملک گیر احتجاج کر رہے تھے۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے جمعے کو قوم سے خطاب میں کہا کہ ’ہم نے تینوں زرعی قوانین واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم تینوں قوانین کو واپس لینے کے لیے پارلیمنٹ کے اجلاس میں آئینی عمل کا آغاز کریں گے جو رواں ماہ کے آخر میں شروع ہوگا۔‘

انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی کی سرحدوں پر متنازع زرعی قوانین کے خلاف سراپا احتجاج کسانوں نے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے سے پہلے تحریک کو مزید تیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ انڈین سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ زرعی قوانین کا معاملہ عدالت میں ہے اور وہ جمعرات کو اس بات کا جائزہ لے گی کہ کیا کسانوں کو احتجاج کا حق ہے۔

منگل کو کسانوں کی قیادت نے ہریانہ، پنجاب اور اتر پردیش کے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ بڑی تعداد میں دہلی کی سرحد پر پہنچیں۔

رواں ماہ کے آغاز میں پرتشدد مظاہروں کے دوران چار کسانوں سمیت آٹھ افراد کی ہلاکت کے بعد سپریم کورٹ نے احتجاج پر سوال اٹھایا تھا۔

گذشتہ سال ستمبر میں انڈیا کی کئی ریاستوں میں کسانوں کے احتجاج کے باوجود صدر نے زراعت کے حوالے سے تین متنازع بلوں کی منظوری دی تھی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے