عوامی مظاہرے، سوڈان کی فوج اقتدار چھوڑنے پر مجبور
افریقی ملک سوڈان کی فوج نے اقتدار پر قبضے کے ایک ماہ بعد معزول وزیراعظم کو واپس لانے کے لیے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں.
وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے معاہدے کے بعد دوبارہ اقتدار سنبھال لیا ہے.
اس دوران بڑے پیمانے پر عوامی مظاہروں نے سوڈان میں کاروبار زندگی کو معطل کر رکھا ہے۔
مظاہرین پر فوجی اہلکاروں کی فائرنگ سے گزشتہ ایک ماہ میں دس سے زائد شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔
قبل ازیں فوجی بغاوت کے ذریعے برطرف کی گئی حکومت کے ایک عہدیدار نے ذرائع ابلاغ کو تصدیق کی تھی کہ جرنیل مذاکرات اور معاہدے کر رہے ہیں جس کے بعد وزیراعظم اقتدار سنبھال لیں گے۔

