فلسطینی کے حملے میں ایک اسرائیلی ہلاک، تین زخمی
بیت المقدس میں ایک فلسطینی نے حملہ کر کے چار اسرائیلی شہریوں کو زخمی کر دیا جن میں ایک بعد ازاں ہلاک ہو گیا۔
اسرائیلی پولیس نے حملہ آور فلسطینی کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔
فلسطینی تنظیم حماس نے حملہ آور کے اقدام کو قابل ستائش قرار دیا ہے جبکہ یورپی یونین کے سفیر نے حملے کی مذمت کی ہے۔
خیال رہے کہ بیت المقدس کو یروشلم بھی کہا جاتا ہے۔ ہزاروں برس کی تاریخ رکھنے والے شہر میں یہودیوں، عیسائیوں اور مسلمانوں کے مقدس مقامات ہیں۔

