پاکستان

پنجاب پولیس نہ سدھری، تھانے میں تشدد کی ویڈیو وائرل

نومبر 23, 2021

پنجاب پولیس نہ سدھری، تھانے میں تشدد کی ویڈیو وائرل

پنجاب پولیس نے ضلع قصور کے ایک تھانے میں خواتین پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایک خاتون کانسٹیبل اور پولیس اہلکار کو معطل کر کے گرفتار کر لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک خاتون دو خواتین کو زمین پر لٹا کر جوتوں سے تشدد کر رہی ہے۔

ویڈیو ٹوئٹر پر ایک صحافی اسراراحمد راجپوت نے شیئر کی، جس کے حوالے سے انہوں نے لکھا تھا کہ ’ساجدہ نامی خاتون ایک مقدمے میں شامل تفتیش خاتون پر تشدد کررہی ہیں اور ان کی ویڈیو ایک خاتون پولیس کانسٹیبل بنا رہی ہے۔‘


ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد پنجاب پولیس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا گیا کہ ’قصور میں ڈکیتی کی ملزمہ پر تشدد کرنے والی پرائیوٹ خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ واقعے میں ملوث لیڈی کانسٹیبل سمیت تفتیشی افسر کو معطل کرکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے