سیز فائر ختم، کالعدم ٹی ٹی پی کا پولیو سکیورٹی ٹیم پر حملہ
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم چلانے والی ٹیم پر ایک اور حملہ کیا گیا ہے جس میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
صوبے کے جنوبی ضلع ٹانک میں کیے گئے حملے میں موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے پولیو ویکسینیشن کرانے والے کارکنوں پر سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت پاکستان نے کالعدم شدت پسند تنظیم کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ کیا تھا تاکہ اس دوران مذاکرات کیے جا سکیں۔

