پاکستان

پاکستان میں صرف چائے مہنگی ہے: حکومتی ترجمان

دسمبر 14, 2021

پاکستان میں صرف چائے مہنگی ہے: حکومتی ترجمان

پاکستان میں تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ ملک میں صرف چائے کی پتی مہنگی ہے باقی اشیا خطے کے دوسرے ممالک کے مقابلے میں سستی ہیں۔

منگل کو اسلام آباد میں کابینہ کے فیصلوں پر بریفنگ کے دوران انہوں نے توانائی کی مہنگائی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ جو لوگ سستی گیس کے عادی ہو گئے ہیں ان کو اپنی عادتیں بدلنا ہوں گی۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ اجلاس میں گوادر کے معاملات پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ وفاقی وزرا اسد عمر اور زبیدہ جلال وزیراعظم کی ہدایت پر گوادر جائیں گے اور تمام موجودہ معاملات کے حل پر بھی بات کریں گے۔ اس کے علاوہ وفاقی وزرا گوادر میں جاری احتجاج کے شرکا سے بھی بات چیت کریں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے