پاکستان

برطرف 16 ہزار سرکاری ملازمین مشروط طور پر بحال

دسمبر 17, 2021

برطرف 16 ہزار سرکاری ملازمین مشروط طور پر بحال

پاکستان کی سپریم کورٹ نے برطرف کیے گئے 16 ہزار ملازمین کو مشروط طور پر ملازمتوں پر بحال کیا ہے۔

جمعے کو فیصلے پر نظرثانی درخواستوں کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے قرار دیا کہ گریڈ 1 سے گریڈ سات تک کے تمام ملازمین کو نوکریوں پر بحال کر دیا جائے جبکہ گریڈ آٹھ سے گریڈ 17 تک کے ملازمین سے محکمانہ ٹیسٹ لیا جائے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے سے ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے کہ جب عدالتی فیصلے پر نظرثانی درخواستیں مسترد کر دی گئیں اور جس قانون کے تحت ملازمتیں دی گئیں اور غیرقانونی ہے تو سوموٹو کے تحت عدالتی فیصلے کو کیسے ختم کر دیا گیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے