پاکستان

پروین رحمان قتل کیس، لینڈ مافیا کے کارندوں کو سزا

دسمبر 18, 2021

پروین رحمان قتل کیس، لینڈ مافیا کے کارندوں کو سزا

پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں قتل کی گئی سماجی کارکن پروین رحمان کے مقدمے کا ٹرائل آٹھ برس بعد مکمل کرتے ہوئے انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پانچ ملزمان کو سزائیں سنائی ہیں۔

اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کو کراچی میں 2013 میں قتل کیا گیا تھا۔

کراچی کی ایک انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم احمد خان، امجد حسین، رحیم سواتی اور ایاز سواتی کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

عدالت نے رحیم سواتی کے بیٹے عمران سواتی کو سات سال قید کی سزا سنائی ہے۔

ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔
پروین رحمان پیشے کے اعتبار سے آرکیٹیکٹ تھیں تاہم ان کو پذیرائی اورنگی پائلٹ پروجیکٹ سے ملی جس کی وہ کراچی میں سربراہ تھیں۔

پروین رحمان کو کچی آبادیوں کے غرییوں اور ناداروں کی آواز سمجھا جاتا تھا اور کہا جاتا ہے کہ ان کا سماجی کام لینڈ مافیا کے ہاتھوں ان کے قتل کی وجہ بنا۔

پاکستان کی سپریم کورٹ نے قتل کا ازخود نوٹس لیا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے