پاکستان

کراچی میں دھماکے سے ہلاکتیں 17 ہو گئیں، 8 زخمی

دسمبر 18, 2021

کراچی میں دھماکے سے ہلاکتیں 17 ہو گئیں، 8 زخمی

پاکستان کے سب سے بڑے اور گنجان آباد شہر کراچی کے علاقے شیر شاہ میں دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے جبکہ 8 دیگر زخمی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں.

مقامی ذرائع ابلاغ اور پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ کے پراچہ چوک میں ایک نالے میں دھماکہ ہوا جس سے قریب واقع نجی بینک کی عمارت تباہ ہو گئی۔

سندھ پولیس کے مطابق دھماکہ نالے میں گیس بھرنے کی وجہ سے ہوا ۔

علاقے کو کلیئر کرنے کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ سیوریج لائن کے باعث ہوا.

ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے سے نجی بینک اور اطراف میں موجود دفاتروں کو نقصان پہنچا. دھماکہ نالے میں گیس بھر جانے کے باعث ہوا کیونکہ نالے پر چھت ڈال کر بند کیا گیا تھا.

ٹی وی فوٹیج میں عمارتوں کے بکھرے ملبے سے امدادی کارکنوں کو ملبے سے زخمیوں کو نکالتے دیکھا گیا۔

کراچی کے ٹراما سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر صابر میمن نے دھماکے میں ابتدائی طور پر 12 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی.

قبل ازیں کراچی پولیس کے سربراہ غلام نبی میمن نے کہا تھا کہ پولیس کی ٹیم تفتیش کے بعد ہی دھماکے سے متعلق حتمی طور پر کچھ بتا سکے گی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے