پاکستان

پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں شکست کی وجہ مہنگائی: تحریک انصاف

دسمبر 20, 2021

پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں شکست کی وجہ مہنگائی: تحریک انصاف

خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے نتائج تاحال موصول ہو رہے ہیں تاہم حکمران جماعت پشاور سمیت کئی اضلاع میں شکست کی وجہ مہنگائی کو قرار دیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکُومت کے صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں مہنگائی شکست کا باعث بنی۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اگلے دو، تین مہینوں میں مہنگائی کم ہو جائے گی تو لوگ پھر ان کی جماعت کے حامی ہو جائیں گے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ہمیشہ دھاندلی کا الزام لگایا جاتا ہے، شکر ہے کہ کوئی اور جماعت جیت گئی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے