پاکستان

اسٹیبلشمنٹ نے مدد اور فارمولہ بنانے کی درخواست کی: آصف زرداری

دسمبر 21, 2021

اسٹیبلشمنٹ نے مدد اور فارمولہ بنانے کی درخواست کی: آصف زرداری

پیپلز پارٹی کے قائد اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ’ وہ فرماتے ہیں کہ آ کر ہماری مدد کریں کوئی طریقہ بنائیں، فارمولہ بنائیں لیکن میں نے کہا کہ فارمولا بنا بنا کرملک کا بیڑا غرق کر رہے ہیں، اب تم کرو اس کی چھٹی پھر کرو ہم سے بات۔‘

نواب شاہ میں ایک تقریب سے خطاب میں پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ’میں نے ان کو پہلے دن کہا تھا کہ نیب چلے گی تو حکومت نہیں چلے گی، اب یہ نیب چلا رہے ہیں، حکومت نہیں چلا رہے‘

آصف علی زرداری نے نام لیے بغیر پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

آصف زرداری نے موجودہ حکومت کو معیشت کی تباہی کا ذمہ دار قرار دیا.

انہوں نے کہا کہ ’ان کے اپنے سیکریٹریز کسی بھی معاہدے پر دستخط کرنے کو تیار نہیں، اب تو نیب میں نرمی برتی جا رہی ہے لیکن جو نقصان ہونا تھا وہ تو ہو گیا، ڈالر 180 روپے کا ہو گیا ہے، ضرورت ہی نہیں تھی روپے کی قدر کم کرنے کی، یہ ڈی ویلیویشن کرنے والے جاہل ہیں، یہ جتنے بھی باہر سے آتے ہیں جاہل ہیں، ان کوسمجھ نہیں آئی اور قرض ڈبل ہو گیا ہے۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے