متفرق خبریں

آخری عرب

جون 6, 2017 < 1 min

آخری عرب

Reading Time: < 1 minute

جب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کا دورہ کیا ہے خلیج میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ سعودی عرب نے امریکا سے اربوں ڈالرز کے معاہدے کرلیے مگر پڑوسی ممالک سے تعلقات میں بہتری آنے کی بجائے بدتری آئی ہے اوراس کا اظہار قطر سے سفارتی تعلقات خاتمے کی صورت میں ہوا ہے۔ قطر تین اطراف سے سمندرمیں گھرا ہوا ہے اور اس کا واحد زمینی راستہ سعودی عرب سے ملتاہے۔ خطے میں اس وقت صرف کویت اور اومان دوایسے ممالک ہیں جو قطرکے ساتھ کھڑے ہیں۔ بحرین، مصر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے قطر کے مقاطعے پر جنگ سے تباہ حال عراق، لیبیا اور شام کے شہریوں نے سوشل میڈیا پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ حالیہ دنوں میں خانہ جنگی اور تباہی کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے شہر الیپو، جس کو عربی اور اردومیں حلب پکاراجاتاہے، وہاں کے ایک شہری نے ایک تصویر سوشل میڈیا پر ڈالی ہے جس کا عنوان دیاہے کہ دنیا میں بچ جانے والا آخری عرب۔ اس تصویر کو عربوں کی آپس کی لڑائی سے پریشان افراد نے بہت بڑی تعداد میں پھیلایا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے