شمالی وزیرستان میں فوج اور دہشت گردوں میں جھڑپ، چار اہلکار ہلاک
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں فوج کے چار اہلکاروں کی ہلاکت کی سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے۔
مقامی سکیورٹی ذرائع کے مطابق میرعلی سب ڈویژن کے علاقے کرکنڑائی میں فورسز اور دہشت گردوں کے مابین جھڑپ ہوئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ شمالی وزیرستان میں ہونے والی جھڑپ کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار مارے گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔

