پاکستان

ن لیگی رہنما پر قاتلانہ حملہ، ڈاکٹروں نے جان بچا لی

جنوری 1, 2022

ن لیگی رہنما پر قاتلانہ حملہ، ڈاکٹروں نے جان بچا لی

قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے ن لیگی رہنما اور سابق صوبائی وزیر بلال یاسین کا ہسپتال میں آپریشن کامیاب ہو گیا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق ان کے جسم سے گولی نکال لی گئی ہے اور ان کے کولہے کی ہڈی متاثر ہوئی ہے۔

جمعے کی شب بلال یاسین کو زخمی حالت میں میو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق بلال یاسین پر موٹرسائیکل سوار دو مسلح افراد نے فائرنگ کی۔ 

پولیس کے مطابق پنجاب اسمبلی کے رکن بلال یاسین اپنے حلقے موہنی روڈ پر لیگی کارکن میاں اکرام سے ملنے ان کے گھر سلامت محلہ پہنچے تھے جہاں گلی میں موٹر سائیکل سوار دو افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ 

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے ایم پی اے بلال یاسین پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کی۔ 

آئی جی پنجاب کا سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کرنے کا حکم دیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے