پاکستان

لاپتہ افراد کیس کے لیے جسٹس اطہر من اللہ کو مین آف دی ایئر ایوارڈ

جنوری 2, 2022

لاپتہ افراد کیس کے لیے جسٹس اطہر من اللہ کو مین آف دی ایئر ایوارڈ

عمر برنی، صحافی . اسلام آباد
پاکستان میں سینٹر فار گورننس ریسرچ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کو لاپتہ افراد کیس میں جرات مندانہ آبزرویشن دینے پر سال 2021 کا مین آف دی ائیر قرار دیا ہے۔

سینٹر فار گورننس ریسرچ نامی ادارے کے ڈائریکٹر طارق کھوسہ نے سینٹر کی ویب سائٹ پر اعلان کیا کہ چیف جسٹس نے قرار دیا کہ لاپتہ افراد کی ذمہ داری چیف ایگزیکٹو اور وفاقی کابینہ پر ہے۔

سینٹر نے مطالبہ کیا کہ جبری گمشدگی سے متعلق فوری قانون سازی کی جائے۔

سینٹر فار گورننس ریسرچ نے کہا کہ سول سوسائٹی کی جانب سے ایک آزاد آواز کے طور پر، سینٹر جبری گمشدگیوں سے متعلق قانون سازی کے فوری نفاذ کا مطالبہ کرتا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے قومی سلامتی کو ان ریاستی اداروں کو لگام دینے کے لیے پہل کرنی چاہیے جو خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ سی جی آر چاہے گا کہ لاپتہ افراد کے معاملے کو پاکستان میں گڈ گورننس کے اولین ایجنڈے کے طور پر رکھا جائے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے