پاکستان

خیبر پختونخوا میں انڈیا اور خلیجی ملکوں سے ہندو یاتریوں کی آمد

جنوری 2, 2022

خیبر پختونخوا میں انڈیا اور خلیجی ملکوں سے ہندو یاتریوں کی آمد

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں انڈیا اور خلیجی ملکوں سے ہندو یاتری مذہبی رسومات ادا کرنے کے لیے پہنچے ہیں۔

ضلع کرک کے علاقے ٹیری میں واقع سمادھی میں مذہبی رسومات کی ادائیگی میں بیرون ملک سے آئے ہندو کمیونٹی کے سو سے زائد افراد شریک ہیں۔

کرک میں واقع ٹیری سمادھی کی تعمیر نو کے بعد پہلی بار بیرون ملک سے ہندو کمیونٹی کے افراد مذہبی رسومات میں شریک ہیں۔

سیکورٹی کے لیے ایس پی کی نگرانی میں چھ سو کے قریب اہلکار خدمات انجام دہے رہے ہیں اور سمادھی کے ارد گرد جانے والے راستوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

ہندو کمیونٹی کے افراد دو دن تک اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے۔

یاتریوں نے مہمان نوازی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی توقع سے بڑھ کر محبت ملی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے