کھیل

پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر

جنوری 3, 2022 < 1 min

پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے ہیں۔

انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

واضح رہے محمد حفیظ سنہ 2018 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔

18 سال پر مشتمل محمد حفیظ کے انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر کا آغاز 3 اپریل 2003 کو زمبابوے کے میچ سے خلاف ہوا۔ انہوں نے آخری مرتبہ 11 نومبر 2021 کو آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

انہوں نے 392 انٹرنیشنل میچز میں 12780 رنز اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ 253 وکٹیں بھی حاصل کیں۔انہوں نے 32 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی قیادت بھی کی۔

وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 کی فاتح قومی ٹیم کا حصہ تھے. انہوں نے پچاس اوورز پر مشتمل 3 اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ پر مشتمل 6 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ اس دوران انہوں نے 3 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھی حصہ لیا۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ وہ آج فخر کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج وہ جس مقام پر ہیں اس کا انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا، یہ سب کرکٹ کی وجہ سے لہٰذا اس پر وہ اپنے تمام ساتھی کرکٹرز، کپتانوں، اسپورٹ اسٹاف اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے ان کے 18 سالہ انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر میں ان کی مدد کی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے