مری میں برفباری کے دوران مرنے والے سیاح کون تھے؟
Reading Time: < 1 minuteمری میں سیاحوں کی ہلاکتوں کے سانحے پر پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین غم اور افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔
ریسکیو کے ترجمان کے مطابق کلڈنہ روڈ پر چارگاڑیوں میں سے 16 لاشیں نکال لی گئیں.
شدید برفباری کے باعث سیاحوں کی بڑی تعداد گاڑیوں میں پھنس کر رہ گئی ہے.
ٹھنڈ اور آکسیجن کی کمی کے باعث ہلاک ہونے والے سیاحوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی ہے.
ترجمان کے مطابق ریسکیو اہلکاروں اور مشینری کو برف باری کے باعث موقع پر پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق باڑیاں روڈ پر سندھیاں کے مقام سے چار نوجوانوں کی لاشیں ایک گاڑی میں سے ملیں۔
مرنے والے نوجوان سیاحوں کا تعلق مردان سے ہے۔
ادھر اسلام آباد پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شدید برفباری کے باعث مری میں مرنے والی ایک فیملی اسلام آباد پولیس کے افسر کی تھی۔
اے ایس آئی نوید اقبال تھانہ کوہسار میں تعینات تھے جو گزشتہ رات مری کلڈنہ روڈ پر گاڑی میں بیوی اور بچوں سمیت ہلاک ہو گئے۔