مری میں آخری سیلفی، مردان کے چار دوست ہلاک
Reading Time: < 1 minuteمری میں برفباری کے دوران گاڑیوں میں ہلاک ہونے والے سیاحوں میں مردان کے چار دوست بھی شامل ہیں۔
مردان کے مقامی صحافیوں کے مطابق مری میں سیاحت کے دوران مرنے والے چاروں نوجوان آپس میں رشتہ دار ہیں۔
لاشیں وصول کرنے ورثا مردان سےمری پہنچ گئے ہیں۔
مرنے والوں میں کراچی سے آئے مہمان بلال حیسن ولد سید غواث بھی شامل ہیں۔
تین نوجوانوں کا تعلق مردان کے علاقے تازہ گرام سے ہے۔
مقامی صحافیوں کے مطابق چاروں دوستوں نے گزشتہ شام سوشل میڈیا پر مری سے سیلفی شیئر کی تھی جو اُن کی آخری سیلفی ثابت ہوئی۔
Array