اہم خبریں کھیل

مدعی خاتون مُکر گئی، یاسر شاہ پر جنسی ہراسیت کا مقدمہ خارج

جنوری 12, 2022 < 1 min

مدعی خاتون مُکر گئی، یاسر شاہ پر جنسی ہراسیت کا مقدمہ خارج

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ پر درج کیا گیا جنسی ہراسیت اور ریپ کا مقدمہ خارج کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اس مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم اور یاسر شاہ کا دوست فرحان الدین قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر عدالت سے فرار ہو گیا تھا.

تھانہ شالیمار میں درج کیے گئے مقدمے میں خاتون نے یاسر شاہ کے دوست پر فلیٹ میں ان کی 14 سالہ بھانجی کا ریپ کرنے کا الزام لگایا تھا۔

متاثرہ خاتون نے یاسر شاہ کا نام مقدمے سے خارج کرنے کی درخواست میں لکھا کہ جس فلیٹ کا ایف آئی آر میں ذکر کیا وہ پاکستانی کرکٹر کا نہیں اور جب اس معاملہ پر انہوں نے یاسر شاہ سے رابطہ کیا تو وہ کافی پریشان ہوئے۔

مدعیہ کے مطابق یاسر شاہ نے بتایا کہ ان کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں اور وہ ملک سے باہر ہیں۔ فرحان نے صرف یاسر شاہ کا نام استعمال کیا تھا اور یہ کہ وہ حقیقت معلوم ہونے پر یاسر شاہ کا نام ایف آئی آر سے خارج کرنے کی درخواست کرتی ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے