کھیل

آسٹریلوی کپتان کا عثمان خواجہ سے سلوک، سپورٹسمین سپرٹ؟

جنوری 17, 2022 < 1 min

آسٹریلوی کپتان کا عثمان خواجہ سے سلوک، سپورٹسمین سپرٹ؟

Reading Time: < 1 minute

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو ایشیز سیزیز میں چار صفر سے شکست دی تو یہ جیت بحیثیت کپتان پیٹ کمنز کے کیریئر کا سنگ میل بنی جس کا جشن بھرپور طریقے سے منایا گیا۔

یہ جشن اور حوالے سے بھی یادگار بن کیا جب کپتان پیٹ کمنز نے ٹیم کے مسلمان رکن عثمان خواجہ کے لیے تقریب سے شیمپین کی بوتل ہٹا دی۔

کرکٹ شائقین جہاں آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو اس جیت پر مبارکباد دے رہے ہیں وہیں سوشل میڈیا صارفین پیٹ کمنز کو اس جذبے کے باعث بھی اچھا کپتان قرار دے رہے ہیں۔

آسٹریلیا کی ٹیم میں دو سال بعد چوتھے ایشز ٹیسٹ میں دو سینچریوں کے ساتھ واپسی کرنے والے مسلمان کھلاڑی عثمان خواجہ اس وقت ٹیم کا جشن چھوڑ کر ایک طرف ہوگئے جب شراب کی بوتلوں سے فضا میں سپرے کیا گیا.

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آسٹریلین کپتان پیٹ کمنز کو عثمان خواجہ کی کمی کا احساس ہوا اور انہوں نے ساتھی کھلاڑی کو شیمپین اڑانے سے منع کیا اور ہاتھ کے اشارے سے عثمان خواجہ کو ٹیم کے ساتھ تصاویر بنوانے اور جشن منانے کے لیے بلایا۔

سابق پاکستانی فاسٹ بولر عمر گل اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’ایک اچھا لیڈر ہمیشہ پوری ٹیم کا خیال رکھتا ہے اور ہر ایک کی عزت کرتا ہے۔‘
’پیٹ کمنز نے نے دکھا دیا کہ وہ اچھے لیڈر ہیں۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے