اہم خبریں پاکستان

ایف ڈبلیو او پر سوال، نور عالم کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے نکالنے کا فیصلہ

جنوری 19, 2022 < 1 min

ایف ڈبلیو او پر سوال، نور عالم کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے نکالنے کا فیصلہ

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی پارلیمان کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے تحریک انصاف کے رکن نور عالم خان کو ہٹا کر ان کی جگہ حیدر علی خان کو نامزد کیا گیا ہے۔

نور عالم خان نے پبلک اکانوٹس کمیٹی کے اجلاس میں فوج کے ٹھیکیداری محکمے ایف ڈبلیو او کی جانب سے مکمل کیے گئے تعمیراتی منصوبوں میں کام کے معیار پر سوال اٹھائے تھے۔

منگل کو تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں چیف وہیپ عامر ڈوگر کی جانب سے بھجوائی گئی تجویز میں این اے 27 پشاور سے نور عالم خان کو پبلک اکاؤنٹس سے نکال کر ان کی جگہ این اے 2سے منتخب حیدر علی کو شامل کرنے کا کہا گیا ہے۔

نور عالم خان نے پی اے سی کی تشکیل نو کی تجویز سے متعلق ٹویٹ کرکے بتایا کہ انھیں کمیٹی سے نکالا جا رہا ہے۔

انھوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’پبلک اکاؤنٹس کمیٹی وہ فورم ہے جہاں میں سرکاری افسران اور مافیا کے گٹھ جوڑ کا مقابلہ کر رہا تھا۔ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ ان کے وفادار قومی اسمبلی میں پہلی تین قطاروں میں بیٹھتے ہیں اور ان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے چاہئیں۔ پاکستان کا مفاد سب سے پہلے آتا ہے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے