کھیل

بڑھتی عمر اور گھٹنے میں تکلیف، ثانیہ مرزا کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

جنوری 20, 2022 < 1 min

بڑھتی عمر اور گھٹنے میں تکلیف، ثانیہ مرزا کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

Reading Time: < 1 minute

انڈین ٹینس پلیئر اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ 2022 کا ٹینس سیزن ان کے کیریئر کا آخری سیزن ہوگا۔ ثانیہ مرزا کی طرف سے یہ بیان آسٹریلین اوپن کے پہلے راؤنڈ میں ڈبلز میچ ہارنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ’مجھے لگتا ہےکہ انجری سے ریکوری میں مجھے کافی وقت لگ رہا ہے، میں اپنے تین سال کے بیٹے کے ساتھ بہت زیادہ سفر کرکے اسے خطرے میں ڈال رہی ہوں، یہ تمام چیزیں ہیں جس کے بارے میں مجھے سوچنا پڑتا ہے۔‘

اپنے کیریئر میں چھ گرینڈ سلیمز جیتنے والی ثانیہ مرزا اور ان کی ساتھی یوکرینی کھلاڑی نادیہ کیچنک بدھ کو آسٹریلین اوپن کے پہلے راؤنڈ میں اپنا میچ ہار گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میچ کے دوران گھٹنے میں شدید تکلیف تھی۔

’میں یہ نہیں کہہ رہی کہ یہ آج کی ہار کی وجہ ہے لیکن مجھے لگتا ہے میرا گھٹنا ریکوری میں زیادہ وقت لے رہا ہے میری عمر بڑھنے کی وجہ سے۔‘

ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ وہ 2022 کے سیزن کے آخر تک کھیلنا چاہتی ہیں لیکن اس سے آگے کھیلنا بہت مشکل ہے.

واضح رہے تین ماہ پہلے ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر اور تین سالہ بیٹے کے ساتھ اپنی 35ویں سالگرہ منائی ہے۔
ان کی پاکستان کے سٹار کرکٹر شعیب ملک سے شادی کو 11 سال ہوچکے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے