پاکستان کرکٹ بورڈ کا رویہ شرمناک، جیمز فالکنر پی ایس ایل چھوڑ گئے
Reading Time: < 1 minuteپاکستان سپر لیگ میں شریک آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر نے پی ایس ایل سے الگ ہونے کا اعلان کیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی فالکنر نے ایک بیان میں کہا کہ وہ پاکستانی کرکٹ مداحوں سے معذرت خواہ ہیں کہ وہ آخری دو میچ نہیں کھیل پائیں گے اور پی ایس ایل کو چھوڑ کر جا رہے ہیں کیونکہ کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جو وعدے کیے تھے معاہدے کے مطابق پورے نہیں کیے۔
ان کا کہنا ہے کہ پورے پی ایس ایل کے دوران پاکستان میں رہے اور پی سی بی مسلسل جھوٹ بولتا رہا۔
فالکنر کے مطابق یہ افسوس ناک ہے کہ وہ چھوڑ کر جا رہے ہیں کیونکہ وہ مداحوں اور نوجوان ٹیلنٹ سے متاثر ہوئے اور پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے خواہش مند ہیں لیکن جو کچھ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کے ساتھ کیا وہ شرمناک ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے جیمز فالکنر کے معاملے پر ردعمل میں جہاں تفصیلی موقف پیش کرنے کا اعلان کیا وہیں اسے ’گمراہ کن‘ بھی قرار دیا۔
ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں پی سی بی کا کہنا تھا کہ ’جیمز فالکنر نے غلط اور گمراہ کن الزامات لگائے جن پر تفصیلی بیان کچھ دیر میں جاری کیا جائے گا۔‘