عالمی خبریں

’نشانہ خفیہ اسرائیلی ٹھکانے‘، ایران کا عراق پر میزائلوں سے حملہ

مارچ 13, 2022

’نشانہ خفیہ اسرائیلی ٹھکانے‘، ایران کا عراق پر میزائلوں سے حملہ

عراق کے جنوبی شہر اِربل میں امریکی قونصلیٹ پر 12 میزائل داغے جانے کے بعد ایران کے سرکاری ٹی وی سے منسلک ایک صحافی نے کہا ہے کہ کرد علاقے کے ایرانی میزائلوں کا نشانہ ’خفیہ اسرائیلی ٹھکانے‘ تھے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اتوار کو عراق کے سکیورٹی حکام نے امریکی قونصلیٹ کو میزائلوں سے نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کی جبکہ امریکہ کی وزارت دفاع کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ حملہ پڑوسی ملک ایران سے کیا گیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے