عالمی خبریں

یوکرین کے ٹی وی ٹاور پر راکٹوں سے حملہ، 9 افراد ہلاک

مارچ 15, 2022

یوکرین کے ٹی وی ٹاور پر راکٹوں سے حملہ، 9 افراد ہلاک

روس کی افواج نے یوکرین کے مغربی شہر رائیون میں ایک ٹی وی ٹاور پر بمباری کی ہے جس میں نو افراد ہلاک اور متدد زخمی ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق علاقائی انتظامیہ کے سربراہ نے کہا کہ ’نو ہلاک اور نو افراد زخمی ہیں۔ ملبے میں پھنسے لوگوں کو نکال کر ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ پیر کی صبح دو راکٹ بلڈنگ پر لگے۔

دوسری جانب روس کو جارحیت روکنےپر آمادہ کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں.

اے پی کے مطابق سپین کے وزیر خارجہ نے پیر کو کہا کہ انہوں نے چینی وزیر خارجہ سے کہا کہ بیجنگ یوکرین میں جنگ روکنے کے لیے روس پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔

وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم تاریخی لمحات دیکھ رہے ہیں اور تمام عالمی قیادت کی ذمہ داری اور دانشمندی کی ضرورت ہے۔‘
’وزیر خارجہ نے یوکرین پر روسی حملے کی مذمت کی اور کہا کہ روس نے یورپ کے امن و استحکام کو داؤ پر لگایا ہے اور عالمی برادری کے لیے خطرہ ہے۔‘
روس نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کے بڑے شہروں پر کنٹرول حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہے، لیکن صدر ولایمیر پوتن کے حکم پر اس کارروائی کو ابھی روکا ہوا ہے۔

پیر کو کریملن کے ترجمان دمیتری پیسکوو نے کہا کہ ’پوتن نے فوری طور پر حملہ نہ کرنے کا حکم دیا ہے کیونکہ عام شہری زیادہ تعداد میں ہلاک ہو سکتے ہیں۔‘
تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’وزارت دفاع بڑے شہروں پر کنٹرول حاصل کر سکتی ہے جو پہلے ہی تقریباً پورے گھیرے میں ہیں۔ انسانی انخلا کےلیے کچھ علاقوں میں راستہ دیا جائے گا۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے