عالمی خبریں

پابندی درست، اسلام میں حجاب پہننا لازمی نہیں: انڈین ہائیکورٹ

مارچ 15, 2022

پابندی درست، اسلام میں حجاب پہننا لازمی نہیں: انڈین ہائیکورٹ

انڈیا کی ہائیکورٹ نے ریاست کرناٹک کی حکومت کی جانب سے سکولوں میں لڑکیوں کے حجاب پہننے پر پابندی کو درست قرار دیا ہے۔

انڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق کرناٹک کی ہائی کورٹ نے منگل کو اپنے فیصلے میں کہا کہ اسلام میں حجاب پہننا لازمی نہیں ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سکول یونیفارم سے متعلق ہدایات ایک مناسب پابندی ہے۔

فیصلے کے مطابق حکومت کی جانب سے 5 فروری کو جاری ہونے والا حکم غیر آئینی نہیں تھا۔

خیال رہے کہ طالبات نے تعلیمی اداروں میں حجاب پر لگائی جانے والی پابندی کو چیلنج کیا تھا۔

طالبات کے مطابق انڈیا کے آئین میں مذہبی آزادی کے تحت حجاب پہننے پر پابندی نہیں اور کوئی تعلیمی ادارہ اسے پہننے سے نہیں روک سکتا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے