پاکستان

گاڑی کھائی میں گرنے سے سات ہلاک، پانچ زخمی

مارچ 28, 2022

گاڑی کھائی میں گرنے سے سات ہلاک، پانچ زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع دیربالا کے علاقے پاتراک چال میں گاڑی کھائی میں گرنے سے کم از کم سات افراد ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔

دیربالا پولیس کے مطابق حادثے میں ہلاک افراد کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

مرنے والوں میں ایک خاتون اور ان کے دو بچے بھی شامل ہیں۔

گاڑی مردان سے پاتراک گاؤں جا رہی تھی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے