پاکستان

عثمان بزدار فارغ، عمران خان نے پرویز الہی کو وزیراعلی نامزد کر دیا

مارچ 28, 2022

عثمان بزدار فارغ، عمران خان نے پرویز الہی کو وزیراعلی نامزد کر دیا

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں چوہدری پرویز الہی کو وزیراعلی کے امیدوار کے طور پر سپورٹ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد ق لیگ نے وزیراعظم کی عدم اعتماد کی تحریک میں حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ق لیگ اور تحریک انصاف نے اس کی تصدیق کی ہے.

پیر کی شام چوہدری پرویز الہی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور ان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا.

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں تمام معاملات طے ہوگئے۔

ق لیگ نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہاراورحمایت کا اعلان کیا جس کے بعد وزیراعلی عثمان بزدار نے اپنا استعفی وزیر اعظم کو پیش کیا.

وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الہی کو پنجاب کا وزیراعلی نامزد کرنےکے فیصلے سے آگاہ کیا.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے