پاکستان

اپوزیشن اور اتحادی، عمران خان کی وزارت عظمیٰ کا آخری ہفتہ شروع؟

مارچ 28, 2022

اپوزیشن اور اتحادی، عمران خان کی وزارت عظمیٰ کا آخری ہفتہ شروع؟

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ بطور وزیراعظم عمران خان کا آخری ہفتہ شروع ہو گیا ہے۔

پیر کو وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش کی گئی جس پر بحث جمعرات کو کرانے کو فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے پیش کیے جانے کے بعد تحریک انصاف کی حکومت کی دو اتحادی جماعتیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں۔

حکومتی اتحادیوں نے اپنی پوزیشن واضح کرنا شروع کی تو ق لیگ نے حکومتی اتحادی رہنے کا فیصلہ کیا مگر جماعت کے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر نے اس سے اختلاف کرتے ہوئے عمران خان کے خلاف اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

حکومت کی دوسری اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی نے تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تو پارٹی کی ایک رکن وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے اختلاف کیا اور وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں شامل رہنے کا اعلان کر دیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے