مجھے ہٹانا بہت بڑی انٹرنیشنل سازش ہے: وزیراعظم خان
پاکستان کے وزیراعظم خان نے کہا ہے کہ سیاسی بحران ہر جمہوری ملک میں آتے ہیں یہ کوئی نئی بات نہیں مگر عدم اعتماد کی تحریک بہت بڑی انٹرنیشنل سازش ہے.
بدھ کو اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ باہر کے لوگوں کو عادت نہیں کہ پاکستان میں ایسی حکومت ہو جو اُن کی ایک فون کال پر بات نہ مانے۔
عمران خان نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ ڈرامہ ہو رہا ہے اب یہ دستاویزات سینیئر صحافیوں کو دکھا دوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگ انجانے میں سازش کا حصہ ہیں۔ جتنی میں بتا رہا ہوں یہ اس سے بڑی سازش ہے۔

