سیاسی صورتحال، چیف جسٹس نے از خود نوٹس لے لیا
پاکستان کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے موجودہ صورتحال کا از خود نوٹس لے لیا.
اتوار کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی پیش کردہ عدم اعتماد کی تحریک سے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے ذریعے فرار اختیار کرنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اپنی پارٹی کے صدر عارف علوی کے ذریعے اسمبلیاں تحلیل کرا دی ہیں۔
اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے اس صورتحال میں سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے وکلا درخواست دائر کرنے عدالت عظمیٰ پہنچے ہیں جبکہ اتوار کو چھٹی اور رمضان کے باوجود سپریم کورٹ کے دفاتر کھول دیے ہیں۔
اعلیٰ ترین کے عدالت کے ججز اپوزیشن کی درخواست پر فُل کورٹ میں آئینی بحران کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

